زراعت اور کاشت کاری میں کیا فرق ہے؟

Difference between farming and agriculture in Urdu زراعت اور کاشتکاری
$ads={1}

زیادہ تر لوگ جو ذاتی طور پر کھیتی باڑی سے وابستہ نہیں ہیں انھیں زراعت اور کاشت کاری کے درمیان فرق کا علم نہیں ہوتا۔ جس کا مطلب ہے کہ ہم میں سے زیادہ تر کو اس بات کی مکمل معلومات حاصل کرنے کا موقع نہیں ملا کہ زراعت اور کاشتکاری کے درمیان کوئی فرق بھی ہے۔

زراعت ہر اس چیز کےلیے وسیع اصطلاح ہے جو فصلوں کو اگانے اور جانوروں کی پرورش پر مشتمل ہو۔ زراعت انسانوں کو خوراک فراہم کرنے کےلیے ہے جسے انسان استعمال کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کاشت کاری جس میں فصلیں کاشت کرنا، پودوں کی سائنس، پودوں کی حفاظت اور مویشیوں کی پرورش شامل ہے زراعت کا ایک اہم حصہ ہے۔ کاشتکار وہ لوگ ہیں جو کاشتکاری کرتے ہیں۔

دنیا بھر کے لوگ ہزاروں سالوں سے زراعت کے شعبے سے وابسطہ ہیں۔ آج جدید کاشت کاری کی اختراعات اور پودوں کی سائنس ٹیکنالوجیز کے ذریعے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سب سے زیادہ فصلوں کی پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ بنیادی طور پر اب زراعت ایک سائنس بن چُکی ہے۔ زراعت بھی کچھ لوگوں کےلیے زندگی کا ایک طریقہ ہے، ایک ذریعہ معاش ہے اور ایک جذبہ ہے جس سے وہ دن رات لطف اندوز ہوتے ہیں۔

سادہ لفظوں میں زراعت ایک وسیع علاقے پر محیط ہے جس میں پیداوار، تحقیق، بہتری اور ترقی شامل ہے۔ کاشت کاری زرعی سرگرمیوں کو نافذ کرنے کا عمل ہے۔ کاشت اور کاشتکاری زرعی کاروبار کے دو اہم حصے ہیں اور زراعت کو میدان کی ترقی کے طور پر خصوصیت دی جاتی ہے جبکہ کاشتکاری دیہی سرگرمیوں کو مکمل کرنے کا سب سے عام طریقہ ہے۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی