موبائل فون کی قیمتیں 2024 پاکستان میں موبائلوں کا نیا ریٹ

Mobile phone prices in Pakistan today 2023 موبائل فون کی قیمت پاکستان میں
$ads={1}

پاکستان میں موبائل فون کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سب سے سستے ٹچ موبائل سے لے کر مہنگے ترین سمارٹ فونز کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں ایپل کے مقابلے میں اینڈروئیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کے صارفین کی تعداد زیادہ ہے کیونکہ اینڈرائیڈ موبائل فون کی قیمت ایپل آئی فون کی قیمت کے مقابلے میں کم ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں 3G اور 4G انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے امپورٹڈ موبائل کی قیمتیں بھی تھوڑی کم ہو گئی ہیں۔ موبائل فون کے فوائد اور نقصانات کو مدنظر رکھ کر موبائل فون کا مثبت استعمال کرنا چاہیے۔

اس وقت پاکستان میں 18 کروڑ کے قریب موبائل فون صارف ہیں۔ کچھ برس پہلے تک پاکستان بڑے پیمانے پر موبائل فون کی درآمد کرتا تھا کیونکہ ملک میں سمارٹ فون کی تیاری کے لیے کوئی صنعت موجود ہی نہیں تھی۔ لیکن اب متعدد موبائل فون کمپنیوں نے حکومت کی جانب سے مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ کے بعد نئے موبائلوں کی تیاری کے لیے اسمبلی پلانٹس قائم کیے ہیں۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والے کچھ فونز کی قیمتیں بیرون ممالک سے درآمد شدہ فونز کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔

گزشتہ چند برسوں میں سام سنگ اور ایپل کے موبائل فونز کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کی بدولت پاکستان میں موبائل صارفین کا رجحان سستے سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنیوں جیسا کہ ویوو، اوپو، ٹیکنو، رئیل می اور شاؤمی وغیرہ کی طرف بڑھا ہے جبکہ ہواوے پر امریکی پابندیوں کے بعد اس کے موبائل فونز کی فروخت متاثر ہوئی ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان میں بھی موبائل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ذیل میں مختلف موبائل فون کمپنیوں کی فہرست دی گئی ہے۔ آپ نیلے رنگ کے لفظوں پر کلک کر کے اوپو، انفنکس، سام سنگ، ویوو، ٹیکنو، شیاؤمی، ہواوے، کیو موبائل، نوکیا، لنوو، سونی اور ایپل آئی فون کمپنی کے موبائل فونز کے نیو اور پُرانے ماڈل کا ریٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں مختلف کمپنیوں کے موبائل کا ریٹ

پاکستان میں موبائل کی قیمت کو انگلش میں موبائل پرائس ان پاکستان (Mobile price in Pakistan) کہیں گے۔ کچھ لوگ موبائل پرائز ان پاکستان بھی کہتے ہیں۔ آپ کو کون سی کمپنی کے موبائل فون زیادہ پسند ہیں آپ اپنی پسندیدہ موبائل فون کمپنی کا نام ہم سے رابطہ کر کے ہمیں بتا سکتے ہیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی