دھان کی قیمت 2025 آج پاکستان میں مونجی کا نیا ریٹ

Paddy or munji price in Pakistan today 2024 دھان کا ریٹ اور مونجی کی قیمت
$ads={1}

دھان جسے عام طور پر مونجی بھی کہا جاتا ہے ایک اہم نقد آور فصل ہے۔ پاکستان میں وسیع رقبے پر گندم کی کاشت، مکئی کی کاشت اور کپاس کی کاشت کے ساتھ دھان کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔ پنجاب میں دھان کی باسمتی اقسام جیسا کہ باسمتی 370، شاہین باسمتی، باسمتی پاک، سپر باسمتی، باسمتی 2000، باسمتی 515، کسان باسمتی، پنجاب باسمتی، چناب باسمتی، سپر باسمتی 2019، سپر گولڈ اور غیر باسمتی اقسام جیسا کہ پی کے 1121 ایرومیٹک، پی کے 386، پی کے 2021 وغیرہ کامیابی سے کاشت کی جاتی ہیں اور ان اقسام کو مجموعی طور پر فائن اقسام بھی کہتے ہیں۔

فائن اقسام کے علاوہ کورس اقسام جیسا کہ اری 6، کے ایس کے 434، کے ایس282، کے ایس کے 133 اور دوغلی اقسام پی ایچ بی 7، وائے 26، شنہشاہ 2، پرائیڈ 1، آرائز سوئفٹ وغیرہ بھی کافی رقبے پر کاشت ہوتی ہیں۔ جب مونجی کی فصل پک کر تیار ہو جاتی ہے تو کسان مونجی کا ریٹ جاننا شروع کر دیتے ہیں تاکہ اچھے داموں فصل فروخت کی جا سکے۔ آج جنوری 2025 میں ہم دھان کا ریٹ جانیں گے۔

  • اری فائن نئی مونجی کی فی من قیمت 2400 روپے سے 3000 روپے تک ہے۔
  • اری 6 اور نئی ہائبرڈ مونجی کی فی من قیمت 2000 روپے سے 2600 روپے تک ہے۔
  • سپر 1509 اور 1692 کے کٹر والے دھان کی فی من قیمت 4300 روپے سے 4900 روپے تک ہے۔
  • سپر 1509 اور 1692 کے ہاتھ والے دھان کی فی من قیمت 5000 روپے سے 5300 روپے تک ہے۔
  • 40 کلوگرام سپری مونجی قیمت 3000 روپے سے 3700 روپے تک ہے۔
  • سپر باسمتی 515 کی فی من قیمت 4500 روپے سے 5600 روپے تک ہے۔
  • کائنات 1718 اور کائنات 1121 کے کٹر والے دھان کی فی من قیمت 4500 روپے سے 5000 روپے تک ہے۔
  • کائنات 1718 اور کائنات 1121 کے ہاتھ والے دھان کی فی من قیمت 5100 روپے سے 5500 روپے تک ہے۔

پچھلے دو سال 2023 اور 2024 کی نسبت موجودہ سال 2025 میں دھان کی قیمت کے ساتھ چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی