کھادوں کی قیمت 2025 آج پاکستان میں کھاد کا نیا ریٹ

Fertilizer price in Pakistan today 2025 in Urdu کھادوں کی قیمت بشمول زبردست یوریا
$ads={1}

کھاد کسی بھی فصل کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور کھادوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چونکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس لیے زراعت کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور زرعی شعبے میں ہی کھاد کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم آپ کو آج پاکستان میں کھادوں کی قیمت سے آگاہ کریں گے چاہے یوریا کھاد کا نیا ریٹ ہو، ڈی اے پی کھاد کی قیمت ہو، نائٹروفاس کا ریٹ ہو یا گوارا کھاد کی نئی قیمت ہو۔

پاکستان میں کھاد بنانے والی ہر کمپنی کے کھادوں کے نام مختلف ہیں اور کھادوں میں غذائی اجزاء کی مقدار بھی مختلف ہے۔ ایف ایف سی، اینگرو اور سرسبز کمپنیوں کی کھادیں پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔ زیادہ تر کسان سونا یوریا یا اینگرو یوریا، سونا ڈی اے پی یا اینگرو ڈی اے پی اور سرسبز نائٹروفاس کا استعمال سب سے زیادہ کرتے ہیں۔

گوارا 50 کلوگرام کھاد کی قیمت کمپنی کی طرف سے جو بھی ہو لیکن مارکیٹ میں 4300 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ببرشیر یوریا 50 کلوگرام کی بوری 4400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

سونا ڈی اے پی کا 50 کلوگرام کا بیگ 12000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اینگرو اور سرسبز ڈی اے پی کی 50 کلوگرام کی بوری 11800 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

سونا یوریا کا 50 کلوگرام کا بیگ 4400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

زبردست یوریا کا 50 کلوگرام کا بیگ 5300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سرسبز نائٹروفاس 50 کلوگرام کی فی بوری 7700 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) کا نرخنامہ کھاد

  • سونا یوریا گرینولر 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 4450 روپے ہے۔
  • امپورٹڈ یوریا ایف ایف سی 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 3767 روپے ہے۔
  • سونا یوریا پرلڈ 50 کلو گرام کی تجویز کردہ قیمت 4400 روپے ہے۔
  • سونا یوریا پرلڈ نیم کوٹڈ 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 4650 روپے ہے۔
  • سونا یوریا پرلڈ 25 کلو گرام کی تجویز کردہ قیمت 2200 روپے ہے۔
  • سونا ڈی اے پی 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 13260 روپے ہے۔
  • سونا ڈی اے پی 25 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 6743 روپے ہے۔
  • ایف ایف سی ڈی اے پی 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 13210 روپے ہے۔
  • سونا زنک گرینولر 3 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 2500 روپے ہے۔
  • سونا بوران 3 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 2365 روپے ہے۔

نوٹ: یہ نرخ نامہ کھاد تاریخ اجرا 24 اپریل 2024 فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے برائے سیلز ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے لیے ہے۔

اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کا نرخ نامہ کھاد

  • اینگرو یوریا 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 3595 روپے ہے۔
  • اینگرو ڈی اے پی 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 13101 روپے ہے۔
  • اینگرو این پی پلس 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 7829 روپے ہے۔
  • اینگرو زورآور 50 کلوگرام کی تجویز کردہ قیمت 12590 روپے ہے۔

نوٹ: یہ نرخ نامہ کھاد تاریخ اجرا 1 جنوری 2024 اینگرو فرٹیلائزرز لیمیٹڈ کی جانب سے برائے سیلز ڈسٹرکٹ لیہ کے لیے ہے۔ اینگرو کمپنی کے کھادوں کے ریٹ بھی تبدیل ہوئے ہونگے لیکن نیا نرخنامہ کھاد ہمیں ابھی تک نہیں ملا۔

زراعت کا ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا ایک اہم حصہ ہے اور ملک کی آبادی کے ایک بڑے حصے کو ملازمت دیتی ہے۔ پاکستان میں اگائی جانے والی اہم فصلوں میں گندم، چاول، گنا، کپاس اور مکئی شامل ہیں۔ پاکستان پھلوں اور سبزیوں کا ایک بڑا پیدا کنندہ بھی ہے، جن میں آم، سیب، ترشاوہ پھل وغیرہ اور سبزیاں جیسا کہ آلو، پیاز اور ٹماٹر وغیرہ شامل ہیں۔ مزید برآں آپ ٹریکٹروں کی قیمت بھی معلوم سکتے ہیں۔

شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی