$ads={1}
چونکہ کھادوں کا استعمال زراعت کے شعبے میں کیا جاتا ہے اس لیے ہر کسان کو مختلف کھادوں میں موجود غذائی اجزاء کی مقدار معلوم ہونی چاہیے تاکہ فصل کی ضرورت کے مطابق متناسب مقدار میں متعلقہ کھاد کا استعمال کیا جا سکے۔ مختلف کھادوں میں غذائی عناصر کی مقدار مندرجہ ذیل ہے۔
- یوریا کی 50 کلوگرام کی بوری میں نائٹروجن کی مقدار 46 فیصد اور نائٹروجن کے غذائی اجزاء کی مقدار 23 کلوگرام ہوتی ہے۔
- ڈائی امونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی 50 کلوگرام کی بوری میں نائٹروجن کی مقدار 18 فیصد، فاسفورس کی مقدار 46 فیصد اور نائٹروجن کے غذائی اجزاء کی مقدار 9 کلوگرام، فاسفورس کے غذائی اجزاء کی مقدار 23 کلوگرام ہوتی ہے۔
- کیلشیم امونیم نائٹریٹ (CAN) یعنی گوارا کی 50 کلوگرام کی بوری میں نائٹروجن کی مقدار 26 فیصد اور نائٹروجن کے غذائی اجزاء کی مقدار 13 کلوگرام ہوتی ہے۔
- ٹرپل سپر فاسفیٹ (ٹی ایس پی) کی 50 کلوگرام کی بوری میں فاسفورس کی مقدار 46 فیصد اور فاسفورس کے غذائی اجزاء کی مقدار 23 کلوگرام ہوتی ہے۔
- سنگل سپر فاسفیٹ کی 50 کلوگرام کی بوری میں فاسفورس کی مقدار 18 فیصد اور فاسفورس کے غذائی اجزاء کی مقدار 9 کلوگرام ہوتی ہے۔
- نائٹروفاس کی 50 کلوگرام کی بوری میں نائٹروجن کی مقدار 22 فیصد، فاسفورس کی مقدار 20 فیصد اور نائٹروجن کے غذائی اجزاء کی مقدار 11 کلوگرام، فاسفورس کے غذائی اجزاء کی مقدار 10 کلوگرام ہوتی ہے۔
- پوٹاشیم سلفیٹ (ایس او پی) کی 50 کلوگرام کی بوری میں پوٹاش کی مقدار 50 فیصد اور پوٹاش کے غذائی اجزاء کی مقدار 25 کلوگرام ہوتی ہے۔
- پوٹاشیم کلورائیڈ (ایم او پی) کی 50 کلوگرام کی بوری میں پوٹاش کی مقدار 60 فیصد اور پوٹاش کے غذائی اجزاء کی مقدار 30 کلوگرام ہوتی ہے۔
کھادوں کے غذائی اجزاء کی سفارش کردہ مقدار کے حصول کے لیے متبادل کھادیں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں اور ہر کھاد کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔