سولر پلیٹ کی قیمت 2024 آج پاکستان میں سولر پینل کا ریٹ

Solar panel price in Pakistan today 2024 سولر پینل یا پلیٹ کی قیمت
$ads={1}

پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کا توانائی کا منظرنامہ تبدیل ہو رہا ہے کیونکہ لوگ شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کے لیے سولر پینل خرید رہے ہیں۔ سستی شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے حکومت نے رواں سال فروری میں سولر پلیٹوں کی درآمد پر عائد تمام ٹیکسز ختم کر دیے تھے جس کی وجہ سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ سولر پلیٹ یا شمسی پلیٹ کو انگلش میں سولر پینل (Solar Panel) کہتے ہیں۔

سولر انرجی یعنی شمسی توانائی اب رہائشی اور تجارتی دونوں صارفین کے لیے سولر پینلز کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے ایک قابل عمل آپشن بن گئی ہے اور پاکستان میں میں قابل اعتماد سولر پینل کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔ سولر پینل کی قیمت ان کے گریڈز اور واٹس کے حساب سے کم یا زیادہ ہوتی ہے جیسا کہ اے، بی اور سی گریڈ سولر پینل کی قیمتیں مختلف ہوں گی۔ گھریلو استعمال کے لیے 350 واٹ کے سولر پینل سے لے کر 750 واٹ کے پینل شامل ہیں جن کی قیمتیں 28000 روپے فی پینل سے 90000 روپے تک ہوتی ہیں۔

آج 2024 پاکستان میں سولر پینل کی قیمت جاننے سے پہلے سولر پینل کی اقسام جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ جب تک آپ کو اعلی کارکردگی والی سولر پینل کی قسم کا علم نہیں ہو گا تب تک آپ تھوڑی روشنی میں زیادہ کرنٹ پیدا کرنے والی بہترین سولر پلیٹ نہیں خرید سکتے۔

سولر پینل کی اقسام

سولر پینل کی تین اہم اقسام ہیں جن میں مونو کرسٹل لائن، پولی کرسٹل لائن اور تِھن فلم شامل ہیں۔

مونو کرسٹل لائن

مونو کرسٹل لائن (Monocrystalline) سولر پینل سلیکون سے بنے ہوئے خالص ترین اور سب سے زیادہ مؤثر ہیں۔ آپ انہیں یکساں سیاہ شکل اور گول کناروں سے آسانی سے پہچان سکتے ہیں۔ سلیکون کی اعلیٰ پاکیزگی کی وجہ سے اس قسم کے سولر پینل کی کارکردگی کی شرح سب سے زیادہ ہے کیونکہ ان کا ہر فوٹوولٹک سیل خالص سلیکون کا ایک واحد کرسٹل ہے۔ مونوکرسٹل لائن پینلز میں زیادہ پاور آؤٹ پٹ یعنی کم روشنی سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں اور سب سے زیادہ دیر تک چلتے ہیں۔ ان کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ پولی کرسٹل لائن پینلز کے مقابلے میں زیادہ درجہ حرارت سے قدرے کم متاثر ہوتے ہیں۔

پولی کرسٹل لائن

پولی کرسٹل لائن (Polycrystalline) سولر پینل کی کارکردگی درمیانی ہوتی ہے۔ اس کے سولر سیلز ایک سے زیادہ سلیکون کرسٹل سے بنے ہوتے ہیں جس کا پینل کی کارکردگی پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اس قسم کے سولر پینلز میں چوکور ہوتے ہیں، اس کے زاویے کاٹے نہیں جاتے اور یہ نیلے رنگ کے دھبے والے ہوتے ہیں۔ یہ سولر پینل خام سلیکون کو پگھلا کر بنائے جاتے ہیں جو کہ مونو کرسٹل لائن پینل بنانے کے مقابلے میں ایک تیز اور سستا عمل ہے۔ پولی کرسٹل لائن سولر پینل کی پیداواری صلاحیت بھی کم ہوتی ہے اور یہ گرم درجہ حرارت سے زیادہ حد تک متاثر ہوتے ہیں۔

تھن فلم

تِھن فلم (Thin film) یعنی پتلی فلم والے سولر پینل سب سے کم مؤثر ہوتے ہیں۔ پتلی فلم والے سولر پینلز فوٹو وولٹک مواد کی ایک یا زیادہ فلموں جیسے سیلیکان، کیڈمیم یا کاپر کو سبسٹریٹ پر رکھ کر تیار کیے جاتے ہیں۔ اس قسم کے سولر پینلز بنانا سب سے آسان ہے اور ان کو بنانے کے لیے کم اور سستے مواد کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت

  • لونگی 555 واٹ سولر پینل کی قیمت 22,200 روپے ہے۔
  • لونگی 550 واٹ سولر پینل کی قیمت 22,000 روپے ہے۔
  • جینکو 555 واٹ سولر پینل کی قیمت 21,645 روپے ہے۔
  • جینکو 550 واٹ سولر پینل کی قیمت 21,450 روپے ہے۔
  • جینکو 545 واٹ سولر پینل کی قیمت 21,255 روپے ہے۔
  • جینکو 270 واٹ سولر پینل کی قیمت 10,530 روپے ہے۔
  • جے اے 550 واٹ سولر پینل کی قیمت 21,450 روپے ہے۔
  • کینیڈین 550 واٹ سولر پینل کی قیمت 21,450 روپے ہے۔
  • جے اے 330 واٹ سولر پینل کی قیمت 12,870 روپے ہے۔
  • زیڈ این شائن 545 واٹ سولر پینل کی قیمت 21,800 روپے ہے۔
  • لونگی 500 واٹ سولر پینل کی قیمت 20,000 روپے ہے۔
  • ٹرینا 550 واٹ سولر پینل کی قیمت 24,750 روپے ہے۔

حالیہ دنوں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کمی کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی نمایاں بحالی ہے۔ مزید برآں آپ پاکستان میں فریج کی قیمت اور بیٹریوں کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی