ٹی آر گاڈر ریٹ 2024 آج پاکستان میں ٹی ار گارڈر کی قیمت

Tr garder price in Pakistan today 2024 ٹی آر گاڈر کی قیمت
$ads={1}

ٹی آر گاڈر سٹیل کی ایک مقبول قسم ہے جو تعمیراتی منصوبوں میں خاص طور پر کنکریٹ کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ پاکستان میں ٹی آر گاڈر کا ریٹ متعدد عوامل سے مشروط ہے جیسا کہ اسٹیل کا عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ٹی آر گاڈر کا معیار، کرنسی کی شرح تبادلہ اور مقامی طلب اور رسد۔

پاکستان میں ٹی آر اور گارڈر اپنی اعلیٰ طاقت اور پائیداری کی وجہ سے تعمیراتی صنعت کا ایک اہم حصہ بن گئے ہیں کیوںکہ انہیں کنکریٹ کے ڈھانچے، دیواروں اور چھتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے ٹی آر اور گارڈر کی قیمت وقتاً فوقتاً بدلتی رہتی ہے۔ مارکیٹ میں ٹی آر اور گاڈر مختلف سائز اور گریڈ میں بھی دستیاب ہیں۔ زیادہ تر لوگ انہیں فی کلو یا فی فٹ کے حساب سے خریدتے ہیں۔

  • پاکستان میں برینڈڈ ٹی آر کی قیمت 245 روپے سے 255 روپے فی کلو ہے۔
  • پاکستان میں برینڈڈ گارڈر کی قیمت 255 روپے سے 265 روپے فی کلو ہے۔
  • پاکستان میں لوکل ٹی آر کی قیمت 230 روپے سے 240 روپے فی کلو ہے۔
  • پاکستان میں لوکل گارڈر کی قیمت 235 روپے سے 245 روپے فی کلو ہے۔

اگر ہم ٹی آر اور گارڈر کی قیمت کا سریے کی قیمت سے موازنہ کریں تو ٹی آر گاڈر کی قیمت سریے کے مقابلے میں کم ہے اور بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت بھی کم ہے۔

آج کل زیادہ تر لوگ چھتوں کی تعمیر میں سریے کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ ٹی آر اور گارڈ مقابلے میں سریا زیادہ مضبوط ہے کیونکہ اس میں زیادہ وزن برداشت کرنے کی پائیدار صلاحیت موجود ہے۔

یہاں ہم آپ کو پاکستان میں ٹی آر اور گارڈر کی قیمت کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے ہیں۔ اس دوران ہم اسے فروخت نہیں کر رہے ہیں۔ صرف قیمت کی تفصیلات فراہم کر کے آپ کی مدد کر رہے ہیں۔ یہ قیمتیں آپ کے علاقے سے تبدیل ہو سکتی ہیں کیونکہ ہم نے یہ قیمتیں کئی بازاروں سے لی ہیں۔

پاکستان میں اس وقت مختلف سٹیل مینوفیکچرنگ کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں عباس سٹیل گروپ، امریلی سٹیلز، انٹرنیشنل سٹیلز لمیٹڈ، اتفاق گروپ، طویرقی اسٹیل ملز، عائشہ اسٹیل، اتفاق آئرن انڈسٹریز، مغل سٹیل اور پاکستان سٹیل ملز سب سے نمایاں ہیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی