آج پاکستان میں پٹرول کی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
پیٹرول کی قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی یہ تمام قیمتیں 1 مئی 2025 سے پورے پاکستان میں لاگو ہیں اور 15 مئی کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک نافذ العمل رہیں گی۔
یکم مئی کو حکومت کی جانب پیٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
16 اپریل کو حکومت نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پٹرولیم لیوی 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔