سرسوں کا ریٹ 2023 پاکستان میں سرسوں کی قیمت

Mustard and canola rate with price in pakistan today سرسوں کا ریٹ اور پاکستان میں کینولا رایا کی قیمت

موجودہ سال 2023 میں دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں جیسا کہ مکئی کی قیمت اور گندم کی قیمت کی طرح سرسوں کی قیمت میں بھی میں اضافہ ہوا ہے۔ اہم خوردنی تیل دار فصل ہونے کی وجہ سے پاکستان میں سرسوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ دو سالوں یعنی 2021، 2022 سے آج 2023 تک سرسوں کی قیمت میں اچھا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی طرح سرسوں کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرسوں کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے کسانوں کی بڑی تعداد اپنے رقبے پر دیگر فصلوں کے ساتھ سرسوں کی کاشت کو بھی ممکن بنا رہی ہے تاکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی خوردنی تیل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

سرسوں کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تیل کے بیجوں سے حاصل ہونے والے خوردنی تیل کا ریٹ تقریباً دگنا ہوچکا ہے جس کا براہِ راست اثر پاکستانی منڈیوں پر پڑ رہا ہے۔ اگر خوردنی تیل کے ریٹ میں اضافے کی یہی رفتار جاری رہی تو پنجاب اور سندھ سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں بھی سرسوں کے ریٹ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

سال 2023 میں کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے زیادہ تر شہروں خوصاً ملتان، رحیم یار خان، بھکر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، سرگودھا، راولپنڈی، بھلوال، قصور، ساہیوال، گجرات، خانیوال، مظفر گڑھ، وہاڑی، بورے والا، بہاولپور، عارف والا، جڑانوالہ، لودھراں، احمد پور شرقیہ، حاصل پور، چشتیاں، میلسی، کہروڑپکا، کبیر والا، پتوکی، چیچہ وطنی، دنیا پور، ڈیرہ غازی خان، گوجرخان، چونیاں، پھول نگر، لالہ موسیٰ، منڈی بہاؤالدین، جلال پور جٹّاں، ڈسکہ، کمالیہ، پیرمحل، جلالپور پیر والا، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، جہانیاں، جام پور، جہلم، میانوالی،جھنگ، کوٹ ادو، شورکوٹ، مریدکے، فورٹ عباس، رینالہ خورد، ننکانہ صاحب، چک جھمرہ، سمندری، تاندلیانوالہ، ماموں کانجن، چنیوٹ، تلہ گنگ، پسرور، سانگلہ ہل، حافظ آباد، کوٹ مومن اور پنڈی بھٹیاں میں سرسوں کا ریٹ 6700 روپے سے 7500 روپے فی من ہے۔

زرعی اجناس کے ریٹ
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی