دنیا بھر کے مسلمان مذہبی واقعات اور تہواروں (عید الفطر، عید الاضحیٰ) کی تاریخوں کا تعین کرنے کے لیے اسلامی کیلنڈر جسے ہجری کیلنڈر یا قمری کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے کا استعمال کرتے ہیں۔
اسلامی کیلنڈر 12 قمری مہینوں پر مبنی ہے۔ جب نیا چاند نظر آتا ہے تو نیا اسلامی مہینہ شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن دیسی کیلنڈر کے مہینے اور عیسوی کیلنڈر کے مہینے چاند کی زمین کے گرد گردش پر انحصار نہیں کرتے۔ اس لیے اسلامی کیلنڈر میں ایک قمری سال اوپر بیان کیے گئے دونوں کیلنڈروں کے مقابلے میں تقریباً دس دن چھوٹا ہوتا ہے اور اسلامی کیلنڈر کسی بھی مقررہ موسم کے مطابق نہیں چلتا۔ ذیل میں اسلامی مہینوں کے نام کی اُردو، عربی اور انگلش میں فہرست دی گئی ہے۔
- محرم (ٱلْمُحَرَّم) Muḥarram
- صفر (صَفَر) Safar
- ربیع الاول (رَبِيع ٱلْأَوَّل) Rabi al Awwal
- ربیع الثانی (رَبِيع ٱلْآخِر) Rabi al Akhir
- جمادی الاول (جُمَادَىٰ ٱلْأُولَىٰ) Jumada al Awwal
- جمادی الثانی (جُمَادَىٰ ٱلْآخِرَة) Jumada al Akhirah
- رجب (رَجَب) Rajab
- شعبان (شَعْبَان) Shaban
- رمضان (رَمَضَان) Ramadan
- شوال (شَوَّال) Shawwal
- ذوالقعدہ (ذُو ٱلْقَعْدَة) Dhu al Qadah
- ذوالحجہ (ذُو ٱلْحِجَّة) Dhu al Hijja
کچھ علماء محرم کو محرم الحرام، صفر کو صفر المظفر، رجب کو رجب المرجب، شعبان کو شعبان المعظم، رمضان کو رمضان المبارک اور شوال کو شوال المکرم بھی کہتے ہیں۔