45 پھولوں کے اُردو اور انگلش نام | Flowers name

Flowers name in Urdu and English پھولوں کے نام
$ads={1}

پھولوں کا نام سنتے ہی ہمارے ذہن میں ایک خوبصورت احساس پیدا ہوتا ہے۔ چنبیلی کے پھول کی اہمیت اپنی جگہ لیکن گلاب کا پھول دنیا میں سب سے زیادہ مشہور پھول ہے۔ عام طور پر آپ کو دس یا بیس پھولوں کے نام اُردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں معلوم ہوں گے۔ لیکن آج ہم سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے پھولوں سمیت 45 خوبصورت پھولوں کے نام انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں سوالوں کے جوابات کی صورت میں جانیں گے۔ پہلے ہم جانتے ہیں کہ گُل اور پھول میں کیا فرق ہے؟ گل فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے اردو معنی "پھول" کے ہیں۔ اس لیے گل اور پھول میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پھول اور گل ایک دوسرے کے مترادف الفاظ ہیں۔ پھول کو انگلش میں فلاور (Flower) کہتے ہیں۔

چنبیلی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چنبیلی کو انگلش میں جیسمین (Jasmine) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر یاسمین، چمبیلی، چمیلی، پھولوں کی ملکہ اور خوشبو کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے۔ چنبیلی پاکستان کا قومی پھول ہے۔

گیندا کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گیندا کو انگلش میں میریگولڈ (Marigold) کہتے ہیں۔

گُلِ داؤدی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل داؤدی کو انگلش میں ڈیزی (Daisy) کہتے ہیں۔

کنول کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کنول کو انگلش میں لوٹس (Lotus) کہتے ہیں۔

گلاب کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گلاب کو انگلش میں روز (Rose) کہتے ہیں۔

رات کی رانی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

رات کی رانی کو انگلش میں پرنسز آف دی نائٹ یا کوئین آف دی نائٹ (Princess of the night or Queen of the night) کہتے ہیں۔

بنفشی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بنفشی کو انگلش میں وائیولیٹ (Violet) کہتے ہیں۔

جنگلی گلاب کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جنگلی گلاب کو انگلش میں پریمروز (Primrose) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر بسنتی گلاب بھی کہا جاتا ہے۔

سوسن کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سوسن کو انگلش میں لِلی (Lily) کہتے ہیں۔

آبی نرگس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

آبی نرگس کو انگلش میں ڈیفوڈِل (Daffodil) کہتے ہیں۔

نرگس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

نرگس کو انگلش میں نرسِیسسَس (Narcissus) کہتے ہیں۔

گل قاصدی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل قاصدی کو انگلش میں ڈینڈیلین (Dandelion) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر ککروندا بھی کہا جاتا ہے۔

گل ياس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل ياس کو انگلش میں لئلیک (Lilac) کہتے ہیں۔

گل لالہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل لالہ کو انگلش میں ٹیولپ (Tulip) کہتے ہیں۔

جنگلی سنبل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جنگلی سنبل کو انگلش میں بلیوبِیل (Bluebell) کہتے ہیں۔

دہلیہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دہلیہ کو انگلش میں ڈہلیا (Dahlia) کہتے ہیں۔

چمپا کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چمپا کو انگلش میں چیمپا (Champa) کہتے ہیں۔

دھتوره کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دھتوره کو انگلش میں ڈیٹورا (Datura) کہتے ہیں۔

اشنھ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

اشنھ کو انگلش میں آرکِڈ (Orchid) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر سحلب بھی کہا جاتا ہے۔

گل چاندنی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل چاندنی کو انگلش میں سنؤڈراپ (Snowdrop) کہتے ہیں۔

ناگ پھَنی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ناگ پھنی کو انگلش میں کیکٹس (Cactus) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر تھوہَر بھی کہا جاتا ہے۔

انجیر تیغی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

انجیر تیغی کو انگلش میں اوپنٹیا (Opuntia) کہتے ہیں۔

نیل کمل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

نیل کمل کو انگلش میں بلیو واٹر لِلی (Blue Water Lily) کہتے ہیں۔

عرب چنبیلی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

عرب چنبیلی کو انگلش میں عریبئن جیسمین (Arabian Jasmine) کہتے ہیں۔

گل خیرو کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل خیرو کو انگلش میں ہیبِسکَس (Hibiscus) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر گل خطمی بھی کہا جاتا ہے۔

کنیر کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کنیر کو انگلش میں اولیاِینڈر (Oleander) کہتے ہیں۔

نیلوفر کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

نیلوفر کو انگلش میں واٹر لِلی (Water Lily) کہتے ہیں۔

حننل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

حننل کو انگلش میں کوبرا سیفران (Cobra Saffron) کہتے ہیں۔

ایلو ویرا کے پھول کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ایلو ویرا کے پھول کو انگلش میں ایلو ویرا فلاور (Aloe Vera Flower) کہتے ہیں۔

گل اشرفی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل اشرفی کو انگلش میں بٹرکپ (Buttercup) کہتے ہیں۔

تلسی کے پھول کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

تلسی کے پھول کو انگلش میں بیسل فلاور (Basil Flower) کہتے ہیں۔

چندن کے پھول کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چندن کے پھول کو انگلش میں سینڈلوُڈ فلاور (Sandalwood flower) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر صندل کا پھول بھی کہا جاتا ہے۔

گل شمعدانی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل شمعدانی کو انگلش میں جیرینیم (Geranium) کہتے ہیں۔

گل کلغہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل کلغہ کو انگلش میں کاکسکامب (Cockscomb) کہتے ہیں۔

آہار کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

آہار کو انگلش میں زینیا (Zinnia) کہتے ہیں۔

رتن جوت کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

رتن جوت کو انگلش میں پیری ونکل (Periwinkle) کہتے ہیں۔

آک کے پھول کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

آک کے پھول کو انگلش میں کیلوٹروپِس فلاور (Calotropis Flower) کہتے ہیں۔

گل طاوس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل طاوس کو انگلش میں پوئنسیانا (Poinciana) کہتے ہیں۔

گل مہر کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل مہر کو انگلش میں رویَل پوئنسیانا (Royal poinciana) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر گل نشتر بھی کہا جاتا ہے۔

گل تسبیح کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گل تسبیح کو انگلش میں کینا (Canna) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر گل اختر بھی کہا جاتا ہے۔

چاندنی پھول کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چاندنی پھول کو انگلش میں کریپ جیسمین (Crape Jasmine) کہتے ہیں۔

جھمکا بیل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جھمکا بیل کو انگلش میں رینگون کریپر (Rangoon creeper) کہتے ہیں۔

سہرا بیل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سہرا بیل کو انگلش میں کرٹین کریپر (Curtain Creeper) کہتے ہیں۔

گلاب کی بیل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گلاب کی بیل کو انگلش میں روز وائن (Rose vine) کہتے ہیں۔

بگن بیل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بگن بیل کو انگلش میں بوگینوِیلیا گلیبرا (Bougainvillea glabra) کہتے ہیں۔

You have read the name of 45 flowers in Urdu and English.

مزید برآں، آپ سبزیوں کے انگلش اور اردو نام بھی جان سکتے ہیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی