کپاس کے رس چوسنے والے کیڑوں کے اُردو اور انگلش نام

کپاس کے رس چوسنے والے کیڑے | sucking pests of cotton in Urdu

کپاس کی فصل پر حملہ آور ہو کر رس چوسنے والے ضرر رساں کیڑے کپاس کی پیداوار کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ ان رس چوسنے والے ضرر رساں کیڑوں کے بروقت تدارک سے ہی کپاس کی اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ آج ہم کپاس کے رس چوسنے والے ضرر رساں کیڑوں کے اردو اور انگلش نام سوالوں کے جوابات کی صورت میں جانیں گے۔

چُست تیلہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چست تیلہ کو انگلش میں جیسڈ (Jassid) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر سبز تیلہ بھی کہا جاتا ہے۔

سُست تیلہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سست تیلہ کو انگلش میں ایفڈ (Aphid) کہتے ہیں۔

تھرپس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

تھرپس کو انگلش میں بھی تھرپس (Thrips) کہتے ہیں۔

ملی بگ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ملی بگ کو انگلش میں میلی بگ (Mealybug) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر گدھیڑی یا گدیڑی بھی کہا جاتا ہے۔

سفید مکھی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سفید مکھی کو انگلش میں وائٹ فلائی (Whitefly) کہتے ہیں۔

جؤں کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جؤں کو انگلش میں مائٹ (Mite) کہتے ہیں۔

ڈسکی کاٹن بگ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ڈسکی کاٹن بگ کو انگلش میں بھی ڈسکی کاٹن بگ (Dusky Cotton Bug) کہتے ہیں۔

ریڈ کاٹن بگ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ریڈ کاٹن بگ کو انگلش میں بھی ریڈ کاٹن بگ (Red Cotton Bug) کہتے ہیں۔

You have read the name of sucking pests of cotton in Urdu and English.

مزید برآں، آپ کپاس کی بیماریوں اور سنڈیوں کے نام بھی جان سکتے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
جدید تر اس سے پرانی