گیہوں اور گندم میں کیا فرق ہے اور گیہوں مذکر ہے یا مونث؟

Gandum aur gehun main farq in Urdu گیہوں اور گندم میں فرق
$ads={1}

بہت سے لوگ گیہوں اور گندم میں فرق کے ساتھ ساتھ گیہوں کا لفظ مذکر ہے یا مؤنث اس بارے میں بھی جاننا چاہ رہے ہوتے ہیں۔ انہیں جب پتہ چلتا ہے کہ گیہوں کے دانوں کو پیس کر آٹا بنایا جاتا ہے اور اس آٹے سے روٹی بنائی جاتی ہے تو پھر وہ سوچنے لگتے ہیں کہ کہیں گیہوں گندم کو تو نہیں کہتے؟

جی ہاں! آپ نے بھی صحیح سوچا، گیہوں سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور سنسکرت برصغیر کی ایک قدیم ترین زبان ہے۔ اسی زبان میں گندم کو گیہوں کہا جاتا ہے۔ لہٰذا گیہوں اور گندم میں کوئی فرق نہیں ہے۔ مگر جو اور گندم میں فرق ضرور ہے۔ بھارت کی کچھ ریاستوں میں آج بھی گندم کو گیہوں کے نام سے پکارا جاتا ہے اور ان میں گیہوں کی جدید اقسام جیسا کہ نیلے، کالے اور ارغوانی رنگ کے گیہوں کی بہت زیادہ رقبہ پر کاشت ہو رہی ہے۔ وہاں کے کسانوں کے لیے گیہوں کی نئی قسم فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ گندم کا نیا بیج مختلف بیماریوں جیسا کہ کانگیاری، اکھیڑا، کنگی وغیرہ کے خلاف قوت مدافعت زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھرپور پیداور دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گیہوں یعنی گندم بہت سے ایسے اجزاء کی کافی مقدار بھی فراہم کرتی ہے جو انسانی صحت کے لیے ضروری اور مفید ہیں جیسا کہ پروٹین، وٹامنز خاص طور پر بی وٹامنز، غذائی ریشہ، فائٹو کیمیکل (ایسے کيميائي مادہ جو ہمارے جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے) وغیرہ۔ اگر آپ فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین ہیں تو اب گیہوں کی روٹی کھانے کے بھی شوقین ہو جائیں تاکہ صحت مند رہیں۔

اب بات کرتے ہیں دوسرے سوال کی کہ گیہوں مذکر ہے یا مونث۔ اس کا مختصر جواب یہ کہ گیہوں کا لفظ مذکر ہے مؤنث نہیں ہے۔ گندم بھی فارسی زبان کا لفظ ہے اور یہ بھی مذکر ہے۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی