پنجاب میں گندم کے نمائشی پلاٹ کی کاشت کے لیے درخواستیں مطلوب

Cultivation of demonstration plots of wheat applications are wanted in Punjab, Pakistan گندم کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لیے مطلوب درخواستیں
$ads={1}

حکومت پنجاب نے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے قومی پروگرام تحت پنجاب کے نہری اور بارانی علاقوں سے 2024-2023 میں گندم کے نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لیے گندم کے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

شرائط و ضوابط

  • نہری علاقوں میں 5 سے 5۔12 ایکڑ اور بارانی علاقوں 5 سے 25 ایکڑ تک قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین درخواست دینے کے اہل ہونگے۔
  • حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ نمائشی پلاٹ کے اخراجات 20000 روپے فراہم کئے جائیں گے۔
  • قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق پلاٹ کاشت کرنے کے پابند ہوں گے۔
  • نمائشی پلاٹ کی کاشت کے لیے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں۔ یہ درخواست فارم متعلقہ زراعت آفیسر (توسیع) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی۔
  • درخواستیں ضلعی سطح پر جمع ہوں گی اور قرعہ اندازی ڈویژنل سطح پر ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں ہو گی۔
  • مکمل درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں وصول کی جائیں گی اور قرعہ اندازی 27 اکتوبر 2023 کو ہو گی۔



اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی