سُپر رایا کی کاشت سے برداشت تک مکمل معلومات

Super raya is a rapeseed and mustard seed in Pakistan سپر رایا
$ads={1}

سُپر رایا پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ سرسوں کا بہترین کوالٹی والا بیج ہے اور بھر پور پیداوار کا ضامن ہے۔ سپر رایا کی پیداواری صلاحیت 32 من فی ایکڑ ہے اور اس کے بیجوں میں تیل کی مقدار 42 فیصد ہے۔ سرسوں کا تیل بے شمار فوائد کا حامل ہے۔

شرح بیج

سپر رایا کا بیج 2 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں۔

زمین کی تیاری

4-3 مرتبہ ہل چلا کر اور 2 مرتبہ ہلوں کے ساتھ سہاگہ پھیر کر زمین کو نرم اور بھربھرا کر لیں۔ اگر کھیت میں جڑی بوٹیاں ہوں تو ہل چلانے سے پہلے روٹاویٹر یا ڈسک ہیرو ضرور چلائیں تاکہ جڑی بوٹیاں تلف ہو جائیں۔

وقت کاشت

سُپر رایا کی کاشت کا وقت یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ہے۔

طریقہ کاشت

ڈرل کاشت میں سپر رایا کو ایک سے ڈیڑھ فٹ کے باہمی فاصلہ پر قطاروں میں کاشت کریں اور بیج کی گہرائی ڈیڑھ انچ سے زیادہ نہ ہو۔

کھادیں

  • بارانی علاقوں میں سوا ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، ایک بوری یوریا اور آدھی بوری ایس او پی کھاد کی ساری مقدار بوائی کے وقت استعمال کریں۔
  • آبپاش علاقوں میں فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں کا استعمال بوائی کے وقت کریں جبکہ نائٹروجن والی کھاد کو دو اقساط میں استعمال کریں یعنی آدھی بوری بوائی کے دوران اور آدھی بوری پھول آنے سے پہلے ڈالیں۔

آبپاشی

سپر رایا کی فصل کو عام طور پر 3 سے 4 پانی درکار ہوتے ہیں۔ پہلا پانی اگاؤ کے 25-30 دن بعد، دوسرا پانی پھول آنے پر اور تیسرا پانی پھلیاں بنتے وقت لگائیں۔ اگر وَقتاً فوقتاً بارشیں ہو جائیں تو آبپاشی میں کمی کی جا سکتی ہے۔ شدید کورے میں ہلکی آبپاشی ضرور کریں تاکہ رایا کے پودوں میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جائے اور پودوں پر کورے کے اثرات کم ہو جائیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی