کسان کارڈ رجسٹریشن اور سبسڈی حاصل کرنے کا مکمل طریقہ

Kissan card registration and subsidy check کسان کارڈ
$ads={1}

کسان کارڈ کے ذریعے سبسڈی کا حصول اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ زرعی زمین کے مالک اور ٹھیکےداران کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے لیے اہل ہیں۔ کاشتکاروں کو تمام سبسڈی کیش ٹرانسفر کے طور پر براہ راست پہنچانے کے لیے کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے۔ وہ کاشتکار جو ابھی تک محکمہ زراعت میں رجسٹرڈ نہیں ہیں پہلے وہ خود کو محکمہ زراعت کے دفتر میں بغیر کسی فیس کے رجسٹر کرائیں تاکہ کسان کارڈ کو حاصل کر سکیں۔

پہلے سے رجسٹرڈ کاشتکار کسی بھی ایچ بی ایل کنیکٹ (HBL Konnect) کی دکان پر جا کر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد اپنا مفت اکاؤنٹ کھلوائیں۔ کاشتکار اکاؤنٹ کھلنے کی تصدیق کے بعد 500 روپے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرائیں اور کسان کارڈ کے لیے اپلائی کریں جو شرائط و ضوابط کی تکمیل پر کاشتکاروں کو واپس کر دیے جائیں گے۔ کسان کارڈ بننے کی اطلاع کاشتکار کے موبائل نمبر پر موصول ہو جائے گی۔

15 سے 20 دنوں کے بعد کسان کارڈ محکمہ زراعت کے دفتر میں پہنچا دیا جائے گا اور کاشتکار ضروری تصدیق کے بعد محکمہ زراعت (توسیع) کے تحصیل دفتر سے کسان کارڈ حاصل کریں گے۔

کسان کارڈ وصول کرنے کے بعد اس کو ایکٹیو کرنا لازمی ہے تاکہ کھاد، بیج اور زرعی ادویات وغیرہ کی سبسڈی حاصل کرنے میں آپ کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ کسان کارڈ کو ایکٹویٹ کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ آپ اپنے کسان کارڈ کے فرنٹ حصے پر دیئے گئے 16 ہندسوں میں سے آخری 4 ہندسے نوٹ کریں اور اپنے موبائل فون کے "رائٹ میسج" والے فنکشن میں جا کر DC لکھ کر آگے یہ 4 ہندسے لکھیں۔ اس میسج کو اپنے HBL Konnect اکاؤنٹ میں رجسٹرڈ والے موبائل نمبر سے 4250 پر سینڈ کر دیں۔

اس میسج کے جواب میں آپ کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ موصول ہوگا جو کہ آپ کا ایکٹیویشن کوڈ ہوگا۔ اس کے بعد اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کے ہمراہ کسی بھی ایچ بی ایل اے ٹی ایم (HBL ATM) پر تشریف لے جائیں اور کارڈ کو استعمال کریں۔

کچھ ضروری ہدایات نوٹ کر لیں۔ ایکٹیویشن کوڈ موصول ہونے پر 3 دن کے اندر کسان کارڈ کو ATM سے ایکٹیویٹ کرنا لازمی ہے۔ دستخط کے پینل پر نہ مٹنے والی سیاہی والے بال پوائنٹ یا پین سے فوراً دستخط کریں۔

آپ کا کسان کارڈ صرف آپ کے ذاتی استعمال کے لیے ہے۔ لہٰذا اپنا کارڈ کسی کو نہ دیں چاہے وہ ایچ بی ایل یا محکمہ زراعت کا سٹاف ہی کیوں نہ ہو۔

اپنے کسان کارڈ کو برقی آلات اور براہ راست سورج کی روشنی سے محفوظ رکھیں۔ کارڈ کھونے یا چوری ہونے کی صورت میں فوراً ایچ بی ایل کنیکٹ کسٹمر کیئر 021111425111 پر اطلاع دیں۔

آپ کا کسان کارڈ 1Link کے نشان والے تمام ATMs اور PayPak سے منسلک تمام کاروباری آؤٹ لیٹس اور ATM پر پاکستان بھر میں قابل قبول ہے۔

کھادوں کی سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ رجسٹرڈ کسان ڈی اے پی، ایم او پی، این پی، این پی کے اور ایس او پی کے بیگ پر دیا ہوا سکریچ کارڈ نمبر سپیس یعنی خالی جگہ چھوڑیں اور آگے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر اس میسج کو 8070 پر سینڈ کر دیں۔ تصدیق کے بعد سبسڈی کی رقم آپ کے ایچ بی ایل کونیکٹ کے اکاؤنٹ میں وصول ہو جائے گی۔ ATM پر جا کر اپنے کسان کارڈ کو استعمال کریں اور کیش حاصل کریں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی