اشیائے خورد و نوش کے اُردو اور انگلش نام کھانے پینے کی اشیاء

Food and drink items name in Urdu and English اشیائے خور و نوش کے اردو اور انگلش نام
$ads={1}

اگر آپ کی مادری زبان اُردو ہے پھر تو آپ بہت سی کھانے پینے کی اشیاء کے اردو نام جانتے ہوں گے لیکن انگلش میں چند چیزوں کے نام ہی آپ کو معلوم ہوں گے۔ اگر آپ کی مادری زبان اُردو نہیں ہے پھر آپ کو انگلش اور اردو دونوں زبانوں میں کھانے پینے کی مخصوص اشیاء کے ناموں کا ہی علم ہوگا۔ آج ہم 90 اشیائے خورد و نوش کے اردو اور انگلش نام سوالوں کے جوابات کی صورت میں جانیں گے۔ اشیاء خورد و نوش کو عام طور پر اشیائے خور و نوش یا اشیاء خورونوش کہا جاتا ہے۔

سوجی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سوجی کو انگلش میں سیمولینا (Semolina) کہتے ہیں۔

ہلدی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ہلدی کو انگلش میں ٹرمرک (Turmeric) کہتے ہیں۔

کلونجی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کلونجی کو انگلش میں بلیک کیومِن (Black cumin) کہتے ہیں۔

نشاستہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

نشاستہ کو انگلش میں سٹارچ (Starch) کہتے ہیں۔

زیرہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

زیرہ کو انگلش میں کیومِن (Cumin) کہتے ہیں۔

جائفل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جائفل کو انگلش میں نٹمیگ (Nutmeg) کہتے ہیں۔

جاوتری کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جاوتری کو انگلش میں میس (Mace) کہتے ہیں۔

گندم کے دلیہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گندم کے دلیہ کو انگلش میں کریکڈ ویٹ (Cracked wheat) کہتے ہیں۔

جو کے دلیہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جو کے دلیہ کو انگلش میں کریکڈ بارلی (Cracked barley) کہتے ہیں۔

آٹا کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

آٹا کو انگلش میں فلور (Flour) کہتے ہیں۔

روٹی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

روٹی کو انگلش میں بریڈ (Bread) کہتے ہیں۔

نوالہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

نوالہ کو انگلش مارسل (Morsel) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر لقمہ بھی کہتے ہیں۔

سالن کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سالن کو انگلش میں کُری (Curry) کہتے ہیں۔

میدہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

میدہ کو انگلش میں وائٹ فلور یا ریفائنڈ ویٹ فلور (White flour or refined wheat flour) کہتے ہیں۔

دار چینی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دار چینی کو انگلش میں سینمن (Cinnamon) کہتے ہیں۔

بیسن کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بیسن کو انگلش میں چیکپی فلور (Chickpea flour) کہتے ہیں۔

شہد کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

شہد کو انگلش میں ہنی (Honey) کہتے ہیں۔

دودھ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دودھ کو انگلش میں مِلک (Milk) کہتے ہیں۔

بالائی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بالائی کو انگلش میں کریم (Cream) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر ملائی بھی کہتے ہیں۔

انڈا کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

انڈا کو انگلش میں ایگ (Egg) کہتے ہیں۔

پانی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

پانی کو انگلش میں واٹر (Water) کہتے ہیں۔

فالودہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

فالودہ کو انگلش میں فلودہ (Falooda) کہتے ہیں۔

ربڑی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ربڑی کو انگلش میں پوریج (Porridge) کہتے ہیں۔

برف کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

برف کو انگلش میں آئس (Ice) کہتے ہیں۔

مکھن کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مکھن کو انگلش میں بٹر (Butter) کہتے ہیں۔

گھی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گھی کو انگلش میں کلیریفائیڈ بٹر (Clarified butter) کہتے ہیں۔

کھانا پکانے کے تیل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کھانا پکانے کے تیل کو انگلش میں کوکنگ آئل (Cooking oil) کہتے ہیں۔

دیسی گھی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دیسی گھی کو انگلش میں ہوم میڈ کلیریفائیڈ بٹر (Homemade clarified butter) کہتے ہیں۔

بریانی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بریانی کو انگلش میں بھی بریانی (Biryani) کہتے ہیں۔

مصری کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مصری کو انگلش میں بھی راک شوگر یا راک کینڈی (Rock sugar or Rock candy) کہتے ہیں۔

ساگودانہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ساگودانہ کو انگلش میں ٹیپیوکا (Tapioca) کہتے ہیں۔

گُڑ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گڑ کو انگلش میں جیگری (Jaggery) کہتے ہیں۔

شکر کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

شکر کو انگلش میں جیگری پاؤڈر (Jaggery powder) کہتے ہیں۔

چینی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چینی کو انگلش میں شوگر (Sugar) کہتے ہیں۔

بکرا اور مینڈھا کے گوشت کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بکرا، بکری، مینڈھا، بھیڑ اور دنبہ کے گوشت کو انگلش میں مٹن (Mutton) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر چھوٹا گوشت بھی کہتے ہیں۔

بیل اور گائے کے گوشت کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بیل اور گائے کے گوشت کو انگلش میں بیف (Beef) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر بڑا گوشت بھی کہتے ہیں۔

قیمہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

قیمہ کو انگلش میں منس (Mince) کہتے ہیں۔

شوربہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

شوربہ کو انگلش میں گریوی (Gravy) کہتے ہیں۔

یخنی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

یخنی کو انگلش میں براتھ یا سوپ (Broth or Soup) کہتے ہیں۔

چٹنی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چٹنی کو انگلش میں ساس (Sauce) کہتے ہیں۔

رس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

رس کو انگلش میں رسک (Rusk) کہتے ہیں۔

کیچپ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کیچپ کو انگلش میں بھی کیچپ یا ٹومیٹو ساس (Ketchup or Tomato sauce) یعنی ٹماٹر کی چٹنی کہتے ہیں۔

گوشت کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گوشت کو انگلش میں میٹ (Meat) کہتے ہیں۔

مرغی کے گوشت کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مرغی کے گوشت کو انگلش میں چکن میٹ (Chicken meat) کہتے ہیں۔

مچھلی کے گوشت کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مچھلی کے گوشت کو انگلش میں فِش میٹ (Fish meat) کہتے ہیں۔

سبزی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سبزی کو انگلش میں ویجیٹیبل (Vegetable) کہتے ہیں۔

نمک کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

نمک کو انگلش میں سالٹ (Salt) کہتے ہیں۔

مرچ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مرچ کو انگلش میں پیپر (Pepper) کہتے ہیں۔

کالی مرچ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کالی مرچ کو انگلش میں بلیک پیپر (Black pepper) کہتے ہیں۔

دال کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دال کو انگلش میں پَلس (Pulse) کہتے ہیں۔

پھل کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

پھل کو انگلش میں فروٹ (Fruit) کہتے ہیں۔

لسی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

لسی کو انگلش میں بٹرمِلک (Buttermilk) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر چھاچھ بھی کہتے ہیں۔

دہی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

دہی کو انگلش میں یوگرٹ (Yogurt) کہتے ہیں۔

سرکہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سرکہ کو انگلش میں وِینیگر (Vinegar) کہتے ہیں۔

پکوڑے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

پکوڑے کو انگلش میں فرٹرز (Fritters) کہتے ہیں۔

سموسہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سموسہ کو انگلش میں پیٹی (Patty) کہتے ہیں۔

گول گپے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گول گپے کو انگلش میں کِرسپ سفیئر ایٹن (Crisp sphere eaten) کہتے ہیں۔

پیزا کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

پیزا کو انگلش میں بھی پیزا (Pizza) کہتے ہیں۔

سینڈوچ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سینڈوچ کو انگلش میں بھی سینڈوچ (Sandwich) کہتے ہیں۔

برگر کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

برگر کو انگلش میں بھی برگر (Burger) کہتے ہیں۔

جلیبی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جلیبی کو انگلش میں سویٹ پریٹزلز (Sweet pretzels) کہتے ہیں۔

مٹھائی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مٹھائی کو انگلش میں سویٹس (Sweets) کہتے ہیں۔

برفی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

برفی کو انگلش میں فج (Fudge) کہتے ہیں۔

گنڈیری کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گنڈیری کو انگلش میں شوگرکین پیس (Sugarcane piece) کہتے ہیں۔

جوس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

جوس کو انگلش میں بھی جوس (Juice) کہتے ہیں۔

گنے کے جوس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گنے کے جوس کو انگلش میں شوگرکین جوس (Sugarcane juice) کہتے ہیں۔

مالٹے کے جوس کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مالٹے کے جوس کو انگلش میں اورنج جوس (Orange juice) کہتے ہیں۔

لیموں پانی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

لیموں پانی کو انگلش میں لیمونیڈ (Lemonade) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر لیموں کا شربت بھی کہتے ہیں۔

مِلک شیک کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مِلک شیک کو انگلش میں بھی مِلک شیک (Milkshake) کہتے ہیں۔ اور عام طور پر دودھ اور پھلوں کا شربت بھی کہتے ہیں۔

کھیر کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کھیر کو انگلش میں رائس پُڈنگ (Rice pudding) کہتے ہیں۔

چاکلیٹ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چاکلیٹ کو انگلش میں بھی چاکلیٹ (Chocolate) کہتے ہیں۔

چائے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

چائے کو انگلش میں ٹی (Tea) کہتے ہیں۔

کافی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کافی کو انگلش میں بھی کافی (Coffee) کہتے ہیں۔

سبز چائے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سبز چائے کو انگلش میں گرین ٹی (Green tea) کہتے ہیں۔

مربہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مربہ کو انگلش میں جیم (Jam) کہتے ہیں۔

اچار کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

اچار کو انگلش میں پکل (Pickle) کہتے ہیں۔

اناج کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

اناج کو انگلش میں گرین (Grain) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر غلہ بھی کہتے ہیں۔

کیک کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

کیک کو انگلش میں بھی کیک (Cake) کہتے ہیں۔

بسکٹ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

بسکٹ کو انگلش میں بھی (Biscuit) کہتے ہیں۔

خشخاش کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

خشخاش کو انگلش میں پاپی (Poppy) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر پوست بھی کہتے ہیں۔

سونف کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

سونف کو انگلش میں انیسیڈ (Aniseed) کہتے ہیں۔

پان کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

پان کو انگلش میں بیٹل (Betel) کہتے ہیں۔

الائچی کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

الائچی کو انگلش میں کارڈیمم (Cardamom) کہتے ہیں۔

الائچی دانہ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

الائچی دانہ کو انگلش میں کمفٹ (Comfit) کہتے ہیں۔

لونگ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

لونگ کو انگلش میں کلاو (Clove) کہتے ہیں۔

زعفران کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

زعفران کو انگلش میں سیفران (Saffron) کہتے ہیں۔

اراروٹ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

اراروٹ کو انگلش میں بھی اراروٹ (Arrowroot) کہتے ہیں۔

ادرک کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

ادرک کو انگلش میں جینجر (Ginger) کہتے ہیں۔

گوند کتیرا کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

گوند کتیرا کو انگلش میں ٹریگیکنتھ گم (Tragacanth Gum) کہتے ہیں۔

مرونڈے کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟

مرونڈے کو انگلش میں رائس کیک (Rice cake) کہتے ہیں۔

مزید برآں، آپ پھلوں کے انگلش اور اردو نام بھی جان سکتے ہیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی