دالوں کے اُردو، انگلش اور سائنسی نام | Pulses name

Pulses name in Urdu and English دالوں کے نام
$ads={1}

دالیں پروٹین، معدنیات اور وٹامنز کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ کینسر، ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آج ہم دالوں کے انگلش، اردو اور سائنسی نام سوالوں کے جوابات کی صورت میں جانیں گے۔ دال کو انگلش میں پلس (Pulse) کہتے ہیں۔ دالوں کی اقسام اپنے فوائد کی وجہ سے مختلف انسانی بیماریوں کا قدرتی علاج بھی ہیں۔

چنے کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

چنے کو انگلش میں چیکپی یا گریم (Chickpea or Gram) اور سائنسی طور سئسر اریٹینم (Cicer arietinum) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر مصری چنا، سفید چنا، دیسی چنا، کابلی چنا، کالا چنا اور دال چنا بھی کہتے ہیں۔

سویابین کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

سویابین کو انگلش میں سوئےبین (Soybean) اور سائنسی طور پر گلائسین میکس (Glycine max) کہتے ہیں۔

ارہر کی دال کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

ارہر کی دال کو انگریزی میں پجن پی (Pigeon pea) کہتے ہیں اور سائنسی طور پر کیجینس کاجن (Cajanus cajan) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر تور کی دال بھی کہتے ہیں۔

ارد کی دال کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

ارد کی دال کو انگریزی میں ارڈ بین (Urad bean) کہتے ہیں اور سائنسی طور پر وِگنا منگو (Vigna mungo) کہتے ہیں۔ اسے عام طور پر ماش کی دال بھی کہتے ہیں۔

مونگ کی دال کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

مونگ کی دال کو انگریزی میں مونگ بین (Mung bean) اور سائنسی طور پر وِگنا ریڈیاٹا (Vigna radiata) کہتے ہیں۔

مسور کی دال کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

مسور کی دال کو انگریزی میں لینٹل (Lentil) اور سائنسی طور پر لینز کولینیرس (Lens culinaris) کہتے ہیں۔

کلتھی کی دال کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

کلتھی کی دال کو انگلش میں ہارس گریم (Horse gram) اور سائنسی طور پر میکروٹیلوما یونیفلورم (Macrotyloma uniflorum) کہتے ہیں۔

لوبيا کو انگلش میں اور سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

لوبيا کو انگلش میں کڈنی بین (Kidney bean) اور سائنسی طور پر فیزیولس ولگیرس (Phaseolus vulgaris) کہتے ہیں۔

You have read the pulses name in Urdu and English.

مزید برآں، آپ دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے اردو اور انگلش نام بھی جان سکتے ہیں اور دالوں کی قیمت بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی