کپاس کی روئی کو بد رنگ بنانے والے کیڑوں کی روک تھام

Prevention of discoloring insects of cotton in Urdu کپاس کی روئی کو بد رنگ بنانے والے کیڑوں کا تدارک
$ads={1}

کپاس کی روئی کو بد رنگ کرنے والے کیڑے (Stainer) ایک خطرہ ہیں۔ اگر اس خطرے کا بر وقت سدباب نہ کیا گیا تو یہ آنے والے سالوں میں کپاس کے کاشتکاروں اور ٹیکسٹائل صنعت کے لیے کئی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ ماہرین کپاس نے ان کے اسباب اور تدارک کے بارے میں درج ذیل سفارشات پیش کی ہیں۔

اسباب

  1. ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کپاس کی روئی کو داغدار کرتے ہیں جس سے روئی کی قیمت اور معیار گر جاتا ہے۔
  2. یہ بالغ اور بچہ دونوں حالتوں میں سبز ٹینڈے میں اپنی سوئی (Style) داخل کر کے بیج کا رس چوس لیتا ہے۔ متاثرہ بیج اور روئی پر بیکٹیریا اور فنجائی کا حملہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً ٹینڈا پورا نہیں کھلتا اور غیر معیاری روئی پیدا ہوتی ہے۔
  3. کپاس کے کیڑے کے فضلات سے بھی روئی آلودہ ہو جاتی ہے یا پھر جننگ فیکٹریوں میں جنگ کے عمل میں یہ کیڑا کچلا جاتا ہے تو اس کی باقیات بھی روئی پر داغ بنانے کا سبب بنتی ہیں۔
  4. بیج پر شدید حملے کی صورت میں بیج میں تیل کے اجزا کم ہو جاتے ہیں اور اس کا اُگاؤ بھی متاثر ہوتا ہے۔
  5. کپاس، بھنڈی توری، جوار، باجرہ اور پٹ سن اس کے میزبان پودے ہیں۔
  6. زیادہ نمی اور کم درجہ حرارت میں اِن کا حملہ بڑھ جاتا ہے اور ستمبر سے نومبر تک یہ کیڑے کپاس پر زیادہ حملہ آور ہوتے ہیں۔

تدارک

  1. کپاس کی آخری چنائی کے بعد کھیت اور وٹوں پر ہل چلا دیں تاکہ سورج کی روشنی میں کیڑوں کے انڈے تلف ہو جائیں۔
  2. ابتدائی حملے کی صورت میں کیڑوں (bugs) کو ہاتھ سے چن کر تلف کریں۔
  3. کیڑے کے میزبان متبادل خوراکی پودوں/فصلات (بھنڈی توری، جوار، باجرہ، اٹ سٹ، مالٹا وغیرہ) کو کپاس کے کھیتوں کے قریب کاشت نہ کریں۔
  4. کپاس کے کھیتوں کے اندر اور ارد گرد اگنے والی جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔
  5. اس کیڑے کی تمام آماجگاہیں (سوراخ، دراڑیں، گڑھے اور کھالیاں وغیرہ) ختم کر دیں۔
  6. اس کیڑے کو کنٹرول کرنے کا بہترین وقت وہ ہے جب یہ سردیوں میں سرمائی نیند سوتا ہے۔
  7. کیمیائی تدارک کے لیے سفارش کردہ زہر سپرے کریں۔
شیئر ضرور کریں
جدید تر اس سے پرانی