زرعی ادویات بنانے والی یعنی پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کےلیے خوشخبری

Good news for pesticides companies in Pakistan پیسٹیسائیڈ کمپنیوں کےلیے بڑی خوشخبری
$ads={1}

اگر آپ زرعی ادویات یعنی پیسٹی سائیڈز بنانے کے کاروبار سے منسلک ہیں اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب یا دیگر صوبوں جیسا کہ سندھ، خیبر پختونخوا، گلگلت بلتستان یا بلوچستان کے محکمہ زراعت سے بطور پیسٹیسائڈز کمپنی رجسٹر ہیں تو پھر فیصل زرعی سروس کی جانب سے آپ کےلیے بڑی خوشخبری ہے۔ اب آپ اپنی زرعی ادویات کی کمپنی کی تشہیر ہماری ویب سائٹ کی مدد سے نہ صرف اپنے شہر یا تحصیل میں بلکہ ضلع، ڈویژن، صوبہ سمیت پورے پاکستان کے ساتھ ساری دنیا میں کر سکتے ہیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں زرعی ادویات کی مارکیٹنگ کرنا پیسٹی سائیڈ کمپنیوں کےلیے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اکثر پیسٹی سائڈ کمپنیاں اپنے علاقے میں ہی زرعی ادویات بشمول کیڑے مار ادویات، فنجیسائیڈز، ہربی سائیڈز وغیرہ بیچتی ہیں کیونکہ دوسرے شہر یا علاقے کے پیسٹی سائیڈ ڈیلر اُس پیسٹی سائڈز کمپنی کا نام بھی نہیں جانتے ہوتے یا ان کو دوسرے شہر میں موجود پیسٹی سائیڈ کمپنی کا علم نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے اکثر زرعی ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کی سیل بہت کم ہوتی ہے اور سیلز آفیسر ٹارگٹ مکمل نہیں کر پاتے۔ پیسٹیسائڈز کمپنیوں کے مالکان سوچتے تو ہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ہمارا پیسٹی سائیڈز بزنس زراعت کے شعبے میں ترقی کیوں نہیں کر رہا؟ اس کا جواب زیادہ پیسٹی سائیڈز ڈیلرز تک آپ کے زرعی ادویات کے کاروبار کی رسائی نہ ہونا ہے۔

اب فیصل زرعی سروس کے ذریعے آپ اپنی زرعی ادویات کی تشہیر پورے پاکستان میں کر سکتے ہیں وہ بھی اپنی سپرے کی کمپنی کے دفتر میں بیٹھے ہوئے۔ پیسٹی سائیڈ کمپنی کے مالک کے طور پر آپ کے ذہن میں سوال ہوگا کہ زرعی ادویات کی تشہیر کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے کہ تشہیر، مارکیٹنگ کی ایک سرگرمی ہے جو ممکنہ گاہکوں اور ڈیلرز تک پہنچنے اور انہیں آپ کی زرعی مصنوعات خریدنے کی ترغیب دینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کیونکہ پیسٹی سائڈز ڈیلر اُسی کمپنی سے زرعی دوا خریدنے کو ترجیح دیتا ہے جس پر اسے بھروسہ ہو یا جس کے بارے اس نے دوسرے ڈیلرز سے یا انٹرنیٹ پر سُن رکھا ہو۔

اپنی پیسٹی سائیڈ کمپنی کو انٹرنیٹ پر رجسٹر کرنے کے لیے صرف آپ کو اپنی پیسٹی سائیڈ کمپنی کا نام، موجودہ پتہ بشمول علاقہ، تحصیل، ضلع، کمپنی کا لوگو یا آفس کی تصاویر، اُن پیسٹیسائیڈز برانڈ اور فولئیر کے نام یا لسٹ جن کی تیاری آپ کرتے ہیں۔ یہ تمام چیزیں ہمارے ای میل ایڈریس faisalzariservice@gmail.com پر بھیج دیں تاکہ ہم آپ کی پیسٹی سائیڈز کمپنی کی معلومات اپنی ویب سائٹ پر لکھ سکیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی