زرعی ادویات بیچنے والوں یعنی پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کےلیے خوشخبری

Good news for pesticides business dealers in Pakistan پیسٹی سائیڈ ڈیلرز اور زرعی ادویات کی فروخت
$ads={1}

اگر آپ زرعی ادویات بیچنے کے کاروبار سے منسلک ہیں اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے ادارے پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز یا دیگر صوبوں جیسا کہ سندھ، خیبر پختونخوا یا بلوچستان کے محکمہ زراعت سے پیسٹی سائڈز ڈیلر کا لائسنس حاصل کیا ہوا ہے تو پھر فیصل زرعی سروس کی جانب سے آپ کےلیے خوشخبری ہے۔ اب آپ اپنی زرعی ادویات کی دوکان کی تشہیر ہماری ویب سائٹ کی مدد سے نہ صرف اپنے علاقے، بستی یا گاؤں میں بلکہ تحصیل، ضلع، صوبہ سمیت پورے پاکستان کے ساتھ ساری دنیا میں کر سکتے ہیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں زرعی ادویات کی مارکیٹنگ کرنا زرعی کاروبار سے منسلک افراد کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اکثر پیسٹی سائڈ ڈیلرز اپنے علاقے میں ہی زرعی ادویات بشمول کیڑے مار ادویات، فنجیسائیڈز، ہربی سائیڈز وغیرہ بیچتے ہیں کیونکہ دوسرے شہر یا علاقے کے کاشتکار اُس پیسٹی سائڈ ڈیلر کا نام بھی نہیں جانتے ہوتے یا ان کو دوسرے علاقے میں موجود پیسٹی سائیڈ شاپ کا علم نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے اکثر زرعی ادویات بیچنے والے دوکانداروں کی سیل بہت کم ہوتی ہے۔ وہ سوچتے تو ہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن ہمارا پیسٹی سائیڈز بزنس زراعت کے شعبے میں ترقی کیوں نہیں کر رہا؟ اس کا جواب زیادہ کاشتکاروں تک آپ کے زرعی ادویات کے کاروبار کی رسائی نہ ہونا ہے۔

اب فیصل زرعی سروس کے ذریعے آپ اپنی زرعی ادویات کی تشہیر پورے پاکستان میں کر سکتے ہیں وہ بھی اپنی سپرے کی دوکان پر بیٹھے ہوئے۔ بطور پیسٹی سائڈ ڈیلر آپ کے ذہن میں سوال ہوگا کہ زرعی ادویات کی تشہیر کرنے کا کیا فائدہ ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے کہ تشہیر، مارکیٹنگ کی ایک سرگرمی ہے جو ممکنہ گاہکوں تک پہنچنے اور انہیں آپ کی زرعی مصنوعات خریدنے کی ترغیب دینے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کیونکہ کسان اُس پیسٹی سائڈز ڈیلر سے زرعی دوا خریدنے کو ترجیح دیتا ہے جس پر اسے بھروسہ ہو یا جس کے بارے اس نے دوسرے لوگوں سے یا انٹرنیٹ پر سُن رکھا ہو۔

اپنی زرعی ادویات کی دوکان کو انٹرنیٹ پر رجسٹر کرنے کے لیے صرف آپ کو اپنی پیسٹی سائیڈ دوکان کا نام، موجودہ پتہ بشمول موضع، تحصیل، ضلع، دوکان کی تصاویر، اُن پیسٹی سائیڈز کمپنیوں کے نام جیسا کہ سینجینٹا، سن کراپ، ایف ایم سی، اوریگا کیمکلز، بائر، کینزو وغیرہ جن کی ڈیلرشپ آپ کے پاس ہو۔ یہ تمام چیزیں ہمارے ای میل ایڈریس faisalzariservice@gmail.com پر بھیج دیں تاکہ ہم آپ کی دوکان کی معلومات اپنی ویب سائٹ پر لکھ سکیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی