کھل کی قیمت 2024 آج پاکستان میں کھل بنولہ کا ریٹ

Khal banola or cotton seed cake price in Pakistan today 2023 کھل بنولہ کی قیمت
$ads={1}

کھل کپاس کے بیجوں سے حاصل شدہ مواد ہے۔ جب کپاس کی روئی اور بیج کو فیکٹری میں علیحدہ کر لیا جاتا ہے تو روئی کو کپڑے اور دھاگہ بنانے والی فیکٹریوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے جبکہ کپاس کے بیجوں سے تیل نکالنے کے بعد بیجوں کے مواد کو کھل یا کھل بنولہ کہا جاتا ہے۔ کھل جانوروں کی پسندیدہ غذا ہے اور مویشی پال حضرات دودھ دینے والے جانوروں کو کھل زیادہ کھلاتے ہیں تاکہ دودھ کی زیادہ پیداوار حاصل ہو۔ آج ہم کھل کی قیمت جانیں گے۔

کھل بنولہ کا ریٹ جاننے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ خالص کھل اور ملاوٹ شدہ کھل میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔ خالص کھل میں پروٹین کی مقدار 21 تا 23 فیصد ہوتی ہے جس کی وجہ سے دودھ دینے والے جانور زیادہ دودھ دیتے ہیں۔ اگر آپ کو خالص کھل بنولہ مارکیٹ میں مل رہی ہے تو آپ جانوروں کو کھل ہی کھلائیں۔ اگر خالص کھل نہیں مل رہی تو آپ دودھ بڑھانے والا ونڈا خرید لیں۔ یاد رکھیں دودھ بڑھانے والے اور گوشت بڑھانے والے ونڈے میں فرق ہوتا ہے۔

جب کپاس کی قیمت بڑھتی ہے تو کھل بنولہ کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے۔ اپریل 2024 پنجاب کے مختلف شہروں وہاڑی، عارف والہ، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، ہارون آباد، خان پور، بھکر، چیچہ وطنی، تونسہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، فیصل آباد، ڈونگہ بونگہ، پیپلاں، علی پور، حاصل پور، چشتیاں، فرٹ عباس، کہروڑپکا، یزمان، صادق آباد، میاں چنوں، میانوالی، شیخوپورہ، فقیر والی، لودھراں، لیہ، ساہیوال، فتح پور، چوک منڈا، نارووال اور پتوکی میں آج 56 کلو وزن میں کھل کی بوری کی قیمت 4600 سے 4700 روپے تک ہے اور بنولہ کی فی من قیمت 3100 روپے سے 3200 روپے تک ہے۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی