فصلوں کے سائنسی نام | Crops scientific name

Crops scientific name in urdu language فصلوں کے سائنسی نام

فصلوں کے سائنسی ناموں کے بارے میں یہ حتمی گائیڈ اہم فصلوں کے نباتاتی ناموں کو جاننے میں آپ کی مدد کرے گی۔ فصلوں کے سائنسی یا نباتاتی نام جان کر آپ اپنے علم میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ باٹنی یا بی ایس سی یا زراعت کے طالب علم ہیں تو یہ گائیڈ یقینی طور پر آپ کی بہت مدد کرے گی۔ کوئی بھی انسان جو فصل کے نباتاتی نام جاننے میں دلچسپی رکھتا ہے وہ اس گائیڈ کو پڑھ سکتا ہے۔ فصلوں کے تمام سائنسی نام سوالوں کے جوابات کی صورت میں بیان کیے گئے ہیں۔

گندم کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

گندم کو سائنسی طور پر ٹریٹیکم ایسٹیوم (Triticum aestivum) کہتے ہیں۔

چاول کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

چاول کو سائنسی طور پر اوریزا سٹیوا (Oryza sativa) کہتے ہیں۔

مکئی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

مکئی کو سائنسی طور پر زی میز (Zea mays) کہتے ہیں۔

جو کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

جو کو سائنسی طور پر ہارڈیم ولگر (Hordeum vulgare) کہتے ہیں۔

جوار کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

جوار کو سائنسی طور پر سورگھم بائیکلر (Sorghum bicolor) کہتے ہیں۔

گنے کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

گنے کو سائنسی طور پر سیکرم آفسینرم (Saccharum officinarum) کہتے ہیں۔

سرسوں کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

سرسوں کو سائنسی طور پر براسیکا جونکیا (Brassica juncea) کہتے ہیں۔

سورج مکھی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

سورج مکھی کو سائنسی طور پر ہِیلینتھس اینواَس (Helianthus annuus) کہتے ہیں۔

تل کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

تل کو سائنسی طور پر سیسمم انڈیکم (Sesamum indicum) کہتے ہیں۔

مونگ پھلی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

مونگ پھلی کو سائنسی طور پر اریکیز ہائپوجیا (Arachis hypogaea) کہتے ہیں۔

کپاس کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

کپاس کو سائنسی طور پر گوسپیام ہربیسیام (Gossypium herbaceum) کہتے ہیں۔

السی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

السی کو سائنسی طور پر لینم اُسیٹاٹیسیمم (Linum usitatissimum) کہتے ہیں۔

جئی کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

جئی کو سائنسی طور پر اوینا سٹیوا (Avena sativa) کہتے ہیں۔

باجرہ کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

باجرہ کو سائنسی طور پر پینیسیٹم گلوکم (Pennisetum glaucum) کہتے ہیں۔

پٹ سن کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

پٹ سن کو سائنسی طور پر کورچورس اولوٹوریس (Corchorus olotorius) کہتے ہیں۔

برسیم کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

برسیم کو سائنسی طور پر ٹرائفولیئم الیگزینڈرینم (Trifolium alexandrinum) کہتے ہیں۔

لوسرن کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

لوسرن کو سائنسی طور پر میڈیکاگو سٹیوا (Medicago sativa) کہتے ہیں۔

رائی گراس کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

رائی گراس کو سائنسی طور پر لولیم (Lolium) کہتے ہیں۔

بھنگ کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

بھنگ کو سائنسی طور پر کینابس سٹیوا (Cannabis sativa) کہتے ہیں۔

تمباکو کو سائنسی طور پر کیا کہتے ہیں؟

تمباکو کو سائنسی طور پر نیکوشیانا ٹیبیکم (Nicotiana tabacum) کہتے ہیں۔

You have read the scientific name of 20 crops in Urdu language.

مزید برآں آپ پھلوں کے سائنسی نام اور سبزیوں کے سائنسی نام بھی جان سکتے ہیں۔

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی