پاکستان کی زراعت کا ملکی معیشت اور ترقی میں کردار

Role of agriculture in Pakistan national economy and development with importance in Urdu پاکستان کی زراعت
$ads={1}

پاکستان ایک زرعی ملک ہے کا نام سنتے ہی فوراً ہمارا دھیان پاکستان کی زراعت کی طرف جاتا ہے کیونکہ ملکی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے اور پاکستان کا زرعی شعبہ معیشت میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں 24 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور تقریباً 50 فیصد افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرتا ہے۔ یہ زرمبادلہ کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور دیگر شعبوں کی ترقی کو بڑھاتا ہے۔ زراعت کے شعبے کی ترقی کےلیے حکومت چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی مدد کرنے اور چھوٹے پیمانے پر جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

زراعت پاکستان کی معیشت کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔ آبادی کی اکثریت بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر اس شعبے سے منسلک ہے۔ یہ دیہی اور شہری آبادی کو خوراک مہیا کرتا ہے۔ اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے منصوبہ ساز اور پالیسی ساز زرعی فصلوں کے قابل اعتماد رقبہ اور پیداوار کے اعدادوشمار کو وقت پر حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ پالیسی سازوں کو بنیادی طور پر گندم، کپاس، چاول، گنا، مکئی وغیرہ جیسی اہم فصلوں کےلیے درست اور بروقت اعدادوشمار کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم حالیہ برسوں میں دالیں، پیاز، آلو، ٹماٹر، مرچ اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان فصلوں نے بھی معاشی اہمیت حاصل کی ہے۔

پاکستان کی زراعت کا معیشت اور ترقی میں کردار کے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ زراعت اور کاشتکاری کے بارے میں جدید اور کارآمد معلومات سے آگاہی آپ کو خوشحال کسان بنا سکتی ہے۔ یہاں پر زراعت کے مسائل، زراعت کے فوائد، کاشتکاری، پاکستان کی زراعت کا ملکی ترقی میں کردار، زرعی اجناس کے ریٹ اور پاکستان کی اہم فصلوں کے بارے میں تمام معلومات اردو زبان میں موجود ہیں۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں دنیا بھر میں زرعی شعبے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے۔ اسی طرح پاکستان میں بھی زراعت کو بہت اہمیت حاصل ہے اور زراعت کو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے۔ یہ شعبہ نہ صرف کرہ ارض پر بسنے والے لوگوں کو خوراک مہیا کرتا ہے بلکہ زرعی ممالک کو اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ بھی کما کر دیتا ہے اور زرعی کاروبار سے وابستہ افراد بھی زراعت کے شعبے سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ چونکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس لیے زراعت کے شعبے کو ملکی معیشت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان میں آبپاشی کےلیے بہترین نہری نظام موجود ہونے کے ساتھ زرخیز زمین اور آب و ہوا زراعت کےلیے انتہائی موزوں ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی زراعت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے کیونکہ زراعت کا انحصار موسم پر ہوتا ہے۔ آج کل پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زراعت متاثر ہو رہی ہے اور فصلوں کی پیداوار اور مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ کمی ہو رہی ہے۔ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے ربیع اور خریف کی فصلوں کی کاشت کے اوقات اور نشونما کے مراحل بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ اگر پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے پر خصوصی توجہ دے تو غربت اور بے روزگاری جیسے گھمبیر مسائل آسانی سے حل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کا زرعی نظام شدید مشکلات کے باوجود ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان کی زراعت کا دارومدار فصلوں، مویشیوں اور مرغیوں وغیرہ کی پیداوار پر ہے۔ پاکستان کی ترقی کا دارومدار زراعت پر ہے۔ زراعت ہمیشہ سے پاکستان کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جن کے پاس وسیع زرعی رقبہ، بہترین نہری نظام اور انتہائی زرخیز زمین موجود ہے۔

پاکستان کا کل رقبہ 19 کروڑ 67 لاکھ 20 ہزار 290 ایکڑ ہے۔ اس میں سے 5 کروڑ 60 لاکھ 43 ہزار 414 ایکڑ زرعی رقبہ ہے اور 1 کروڑ 12 لاکھ 43 ہزار 277 ایکڑ رقبہ جنگلات پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے کل زیر کاشت رقبہ کے زیادہ تر حصے پر گندم، مکئی، چاول، کپاس اور گنا کاشت کیا جاتا ہے.

پاکستان کی 4 اہم فصلوں میں گندم، کپاس، چاول اور گنا شامل ہیں۔ لیکن کپاس کی فصل شعبہ زراعت کے ساتھ معیشت کا بھی اہم ستون تصور کی جاتی ہے کیونکہ پاکستان کے سب سے بڑے برآمدی شعبے ٹیکسٹائل سیکٹر کا خام مال کپاس سے ہی حاصل کیا جاتا ہے۔ اس لیے دنیا کا کوئی ملک پاکستان میں زراعت کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتا۔

جدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فصلوں کی پیداوار میں اضافے سے معیشت پر ہونے والے مثبت اثرات ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی زراعت کو جدید پیداوری طریقوں پر استوار کر کے نہ صرف زراعت کے شعبے میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ معیشت کے اس اہم ستون کا درست استعمال کر کے اربوں ڈالرز کا زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کےلیے دستیاب وسائل خاص طور پر زمین اور پانی کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ پاکستان کی فصلیں بہت اہمیت کی حامل ہونے کے ساتھ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت کا کردار انتہائی اہم ہے۔

پاکستان میں چنے کی اہمیت

پاکستان میں گنے کی اہمیت

پاکستان میں باجرہ کی اہمیت

پاکستان میں جوار کی اہمیت

پاکستان میں سبزیوں کی اہمیت

پاکستان میں سرسوں کی اہمیت

پاکستان میں مکئی کی اہمیت

پاکستان میں چاول کی اہمیت

پاکستان میں گندم کی اہمیت

پاکستان میں کپاس کی اہمیت

پاکستان کے زیادہ تر کاشتکار انگریزی زبان کی بجائے اردو کو بہتر طور پر جانتے اور سمجھتے ہیں۔ اس لیے فیصل زرعی سروس اردو زبان میں کسانوں کو زراعت کے متعلق معلومات دینے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ زراعت کا شعبہ ترقی کرے اور کسان خوشحال ہوں۔ اگر آپ طالب علم ہیں تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے پر مضمون تفصیل کے ساتھ لکھ سکتے ہیں۔ مضمون لکھنے کےلیے آپ کو pdf پاکستان کی زراعت کی فائل کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان میں کسان کے مسائل اور زرعی پسماندگی اپنی جگہ لیکن ہماری زراعت کیسے ترقی کر سکتی ہے؟ اس سوال پر ہمیں بھرپور توجہ دینے اور سوچنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اناج اور دوسری اشیاء خوردنی میں خود کفیل ہو جائیں۔ اگر آپ زراعت کی بہتری کے لیے تجاویز دینا چاہیں تو ہم سے رابطہ کر کے دے سکتے ہیں۔

اگر آپ شیئر کریں گے تو ہماری حوصلہ افزائی ہو گی
جدید تر اس سے پرانی